تازہ ترین خبریں
وزیراعظم آج کراچی کے لیے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کرینگے

وزیراعظم آج کراچی کے لیے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کرینگے

لاہور( میڈیا 92 نیوز) آن لائن
وزیراعظم آج کراچی کے لیے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کرینگے

کراچی کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شہر قائد پہنچیں گے اور ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ کے تحت شہر قائد کے لیے 802 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان گے۔

میڈیا92 نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اہم دورے پر کراچی پہنچیں گے، دورہ کراچی میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے حکام اور پارٹی رہنماء بھی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے۔ پلان کے مطابق شہر قائد کے لیے 802 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 447 ارب 43 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ماس ٹرانزٹ کا 300 ارب روپے مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل ہے، کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی جبکہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 50 ارب روپے فراہم کرے گی۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے مطابق کراچی میں سیوریج کے 8 منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے چار منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 14 ارب 86 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ واٹر ڈرینز کے دو منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ کراچی کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی اتحادی رہنما اور این ڈی ایم حکام ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی سٹاک ایکسچینج کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …