ماسک نہیں پہننا، تو کورونا میں مرنے والوں کی قبریں کھودو‘

ماسک نہیں پہننا، تو کورونا میں مرنے والوں کی قبریں کھودو‘

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ ) امتیاز حسین سے
انڈونیشیا میں باہر گھومنے کے باوجود ماسک نہ پہننے والے افراد کو سزا کے طور پر ایک قبرستان میں گورکن کا کام دیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایسے آٹھ افراد کو حراست میں لیا جو کورونا کی سخت ہدایات کے باوجود بغیر ماسک کے گھر سے باہر نکلے تھے۔ یہ افراد مشرقی جاوا سے گرفتار کئے گئے اور اس کے بعد انہیں نگابیتن گاؤں کے عوامی قبرستان میں ان افراد کے لئے قبریں کھودنے کا کام دیا گیا جو کورونا کی باعث لقمہ اجل بن چکے تھے۔

ویڈو دیکھیں

ماسک نہیں پہننا، تو کورونا میں مرنے والوں کی قبریں کھودو۔۔انڈونیشیا ء میں ماسک نہ پہننے والوں کے لیے انوکھی سزا

ماسک نہیں پہننا، تو کورونا میں مرنے والوں کی قبریں کھودو۔۔انڈونیشیا ء میں ماسک نہ پہننے والوں کے لیے انوکھی سزا… دیکھئے خاص رپورٹ صرف میڈیا 92پر

Gepostet von M92.Web TV am Donnerstag, 17. September 2020

اس کی وجہ یہ ہے کہ گنجان آبادی والے ترقی پذیر ملک انڈونیشیا نے کووڈ 19 کے خلاف بہت سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس سزا کی وضاحت کرتے ہوئے متعلقہ افسران نے کہا ہے کہ یہ سزا بطور انتباہ دی جاری ہے۔ یہ ایسے لوگوں کے لیے ایک مثال بنے گی جو کووڈ 19 کی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

علاقے کے ضلعی سربراہ سیونو نے بتایا کہ قبرستان میں صرف تین گورکن ہی کام کررہے ہیں تو میں نے سوچا کیوں نہ گرفتار افراد کو بھی اس کام پر لگادیا جائے۔ گرفتار افراد کو دو دو ٹولیوں میں تقسیم کرکے ان سے صرف قبروں کے گڑھے کھدوائے گئے ہیں جبکہ وہ تدفین میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جکارتہ کے گورنر انیس باسویوادان نے 27 ستمبر تک سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ پورے جکارتہ شہر میں دو ہفتے کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور کووڈ 19 کے لئے قائم 67 ہسپتالوں مریضوں سے 100 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اس وقت 8725 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ دو لاکھ سے زائد مریض اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لائیو: کراچی میں مسکن چورنگی پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

لائیو: کراچی میں مسکن چورنگی پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کراچی: گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکےکے نتیجے میں تین افراد جاں …