لاہور، ملتان اور بہاولپور ریجن سے کروڑوں روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی۔ گوہر نفیس

لاہور، ملتان اور بہاولپور ریجن سے کروڑوں روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی۔ گوہر نفیس

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)

گزشتہ روز ہونے والی ڈائریکٹرز کانفرنس کے بعد اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کاروائیوں میں تیزی آ گئی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایات پر لاہور ملتان اور بہاولپور ریجن سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ہفتہ کے روز صوبائی حکومت کی سات کنال چھ مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی قیمت 14 کروڑ 89 لاکھ روپے ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف یہ آپریشن ہربنس پورہ کے علاقے رانی پنڈ ، علی ٹاؤن ، ڈیرہ حسن ، حنیف پارک وغیرہ میں کیا گیا۔

اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے 6کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کی 310 کنال 17 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر وٹو کی زیر ہدایت ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی خان نے کاروائی کی۔ اینٹی کرپشن لودھراں نے پولیس اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر تحصیل کروڑ پکا کے مختلف موضع جات میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔محکمہ مال کو واگزار کرائی گئی زمین کا تاوان کا تخمینہ لگا کر قابضین سے وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واگزار کرائی گئی زمین محکمہ مال کے سپرد کرکے فصلوں کی دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی ہے۔

اسی طرح اینٹی کرپشن بہاولنگر نے منچن آباد کے علاقے موضع خدا بخش سخی طالب سے 66کنال 10مرلہ زمین واگزار کرا لی ۔ ڈائریکٹر بہاولپور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان آصف بھٹہ نے پولیس اور محکمہ اوقاف کے ساتھ ملکر کاروائی کی۔ واگزار کرائی کئی زمیں کی مالیت 1 کروڑ 33 لاکھ روپے ہے.

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ و لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا: دبئی حکومت کا شادی کی تقریبات کی اجازت دینے کا اعلان

کورونا: دبئی حکومت کا شادی کی تقریبات کی اجازت دینے کا اعلان

دبئی کی حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شادی کی تقریبات کی …