بوگس رجسٹریشن تحقیقات میں بڑی پیش رفت پرائیویٹ ایجنٹ خرم گجر کی طلبی

بوگس رجسٹریشن تحقیقات میں بڑی پیش رفت پرائیویٹ ایجنٹ خرم گجر کی طلبی

اینٹی کرپشن بدل چکا ہے اب کرپٹ عناصر کا بلا تفریق کڑا احتساب ہو گا۔گوہر نفیس

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
محکمہ ایکسائیز و ٹیکسیشن میں جعلی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اربوں روپے کی کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔ایکسائز ایجنٹ خرم گجر سمیت محکمہ ایکسائیز کے دیگر افسران کو 30 ستمبر کو اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے طلب کیا ہے۔ یاد رہے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر محکمہ ایکسائیز کے تین افسران پر پہلے ہی پرچہ درج کیا جا چکا ہے۔

ای ٹی او قاری غلام رسول اور انسپکٹر وحید مئیو نے ملی بھگت کر کے خرم گجر کو راتوں رات ارب پتی بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایکسائیز افسران خرم گجر کو ہزاروں کی تعداد میں جعلی واؤچر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس جاری کرتے رہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے احمر سہیل کیفی کا کہنا تھا کہ ایکسائیز میں بڑے پیمانے پر بوگس گاڑیوں کی رجسٹریشن پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ہزاروں کی تعداد میں جعلی نیلام گاڑیوں کی رجسٹریشن پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کی تاریخ کا ایک بڑا سکینڈل ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب میگا سکینڈل میں قوم کا لُوٹا ہوا پیسہ ریکور کرکے وزیر اعظم پاکستان کے تعلیم فنڈ میں جمع کرائے گا۔ وہ دن گئے جب بڑے چور بچ جاتے تھے اور پٹواری اور کلرک پکڑے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن بدل چکا ہے اب کرپٹ عناصر کا بلا تفریق کڑا احتساب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

لائیو: کراچی میں مسکن چورنگی پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

لائیو: کراچی میں مسکن چورنگی پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کراچی: گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکےکے نتیجے میں تین افراد جاں …