تازہ ترین خبریں
طلال چوہدری کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ منظر سے ہی غائب ہو گئے ، ہولناک  انکشاف

طلال چوہدری کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ منظر سے ہی غائب ہو گئے ، ہولناک انکشاف

طلال چوہدری کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ منظر سے ہی غائب ہو گئے . تھوڑا انتظارایک ہولناک انکشاف عنقریب منظر عام پر آنے والا ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے ایک جھگڑے کے دوران شدید زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔بتایا گیا کہ لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر تشدد کیا،یہ واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ان کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر حملہ کیا۔ایم این اے عائشہ رجب کا تعلق بھی طلال چوہدری کے شہر فیصل آباد سے ہے۔تاہم لیگی خاتون کے بھائی کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں،عائشہ رجب نے مزید کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ طلال چوہدری جھگڑے یا حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق طلال چوہدری عائشہ رجب کے گھر شہد پی پر گئے تھے .. اور اپنے ہوش و حواس میں بھی نہیں تھے . انکا میڈیکل کرانے کیلئے پولیس انکے پیچھے ہے لیکن طلال چوہدری آگے آگے ہیں‌‌.. اور وہ منظر سے بالکل غائب ہو چکے ہیں اور کسی کا سامنا نہیں کر رہے … پولیس اور عوامی حلقے بھی حیران ہیں کہ انکے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ سامنے ہی نہیں آنا چاہتے .. پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ رجب اور انکا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی طلال چوہدری کے میڈیکل اور انکے بیانات کے بعد ہی کی جا سکتی ہے جبکہ ملزمان کی بجائے طلال چوہدری کو تلاش کرنا پڑ رہا ہے . اور وہ میڈیکل نہیں کرانا چاہتے .. انکی یہ حرکت واقعہ کو مشکوک بنا رہی ہے کہ شاید انکے ساتھ ایسا کچھ ہوا ہے جسے وہ عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے ، سماجی و سیاسی حلقوں کے مطابق طلال چوہدری کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ نے انکے سیاسی کیرئیر کو ختم کر دیا ہے . اور پنجاب حکومت ، ن لیگ اور پولیس کے اعلی حکام انکی حرکت پر فی الحال مسکرانے کے علاوہ کوئی خاص ایکشن نہیں‌کر سکے … ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر لیگی رکن قومی اسمبلی کی جانب سے تشددکے واقعہ کی سی سی پی او لاہور کو ذاتی دلچسپی لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کروانی چاہئیے اور جو قصور وار ہے اسے قانون کے تحت سزا دینی چاہیئے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے تھے۔ طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ ،اور …