تازہ ترین خبریں
سپریم کورٹ کالاہورہائیکورٹ کے چیئرمین فیسکو کی ٹرانسفر پر حکم امتناع دینے پر اظہار ناپسندیدگی

سپریم کورٹ کالاہورہائیکورٹ کے چیئرمین فیسکو کی ٹرانسفر پر حکم امتناع دینے پر اظہار ناپسندیدگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے چیئرمین فیسکو کی ٹرانسفر پر حکم امتناع دینے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے کہاہے کہ اعلیٰ عدلیہ کیسز کو یکطرفہ سن کر حکم امتناع نہیں دیتی ،اس کیس میں حکومت کے حکم کیخلاف یکطرفہ حکم امتناع دے دیا گیا ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ ہائیکورٹ اس کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین فیسکو شفیق الحسن کی ٹرانسفرپر حکم امتناع کیخلاف وفاق کی درخواست پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے چیئرمین فیسکو کی ٹرانسفر پر حکم امتناع دینے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کیسز کو یکطرفہ سن کر حکم امتناع نہیں دیتی،اس کیس میں حکومت کے حکم کیخلاف یکطرفہ حکم امتناع دے دیاگیا ،عدلیہ کے اختیارات کچھ اصولوں کے تحت ہی استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سی ای او فیسکو کی ٹرانسفرمیں اختیارات کا درست استعمال کیاگیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ اسی صورت مداخلت کرتی ہے جب قانون کی سنجیدہ خلاف وزری ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ پالیسی یہ ہے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے عبوری احکامات میں مداخلت نہیں کرتی،ہائیکورٹ اس کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرے،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست نمٹا دی ۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ ،اور …