پشاور کی 90 سالہ خاتون حق مہر کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں

پشاور کی 90 سالہ خاتون حق مہر کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد : پشاور سے تعلق رکھنے والی 90 سال کی سعیدہ سلطان نامی خاتون کے حق مہر کے معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 90 سالہ بزرگ خاتون کے حق مہر کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ حق مہر کے اجرا کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا درخواست خارج کر سکتے ہیں، سوچنے کیلئے کچھ مہلت دیں۔ضعیف العمر خاتون کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے سماعت نومبر تک ملتوی کر دی۔
درخواست گزار سعیدہ سلطان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری موکلہ کا حق مہر 3 کنال 10 مرلے زمین تھا، یہ زمین نام ہونے کے باوجود اس کا قبضہ نہیں مل سکا۔درخواست گزار کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعیدہ سلطان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے، مختلف عدالتوں سے فیصلے حق میں ہونے کے باوجود اجرا کے معاملے میں جعلی رپورٹ پیش کی گئی۔
دوسری جانب حق مہر کے حصول کیلئے سپریم کورٹ آنے والی 90 سالہ خاتون نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی تھی، 90 سال کی ہو چکی ہوں، مگر حق مہر نہیں مل سکا۔انہوں نے بتایا کہ کیس 1970 سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے، میرے حق میں فیصلے ہونے کے باوجود مجھے مہر میں دی گئی زمین کا قبضہ نہیں مل سکا، 2010 میں مجھے قبضہ دلانے کے حوالے سے جعلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
سعیدہ سلطان نے اس موقع پر سوال کیا کہ اب اگر سیشن کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تو کیا 200 سال کی عمر میں مجھے انصاف ملے گا؟، پشاور کی 90 سالہ بزرگ خاتون نے فریاد کی ہے کہ سب بہنوں اور بیٹیوں والے ہیں، میرے ساتھ بھی انصاف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

واجد ضیاء سمیت 20 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری

واجد ضیاء سمیت 20 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری

اسلام آ باد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا …