پاکیستان انڈسٹری کےلازوال دوست جو ایک جسم دو جان کہلاتے ھیں-

پاکیستان انڈسٹری کےلازوال دوست جو ایک جسم دو جان کہلاتے ھیں-

(میڈیا92نیوز)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو ایک دوسرے کا حریف سمجھاجاتا ہے اور اداکاراؤں کے درمیان سیٹ پر ہونے والی لڑائیوں کی خبریں اکثر میڈیا کی زینت بنتی ہیں جس کے باعث عوام میں ایسا تاثر جاتا ہے کہ اداکارائیں ہمیشہ لڑتی جھگڑتی رہتی ہیں۔

لیکن یہ سچ نہیں ہے فنکار آپس میں بہت اچھے دوست بھی ہوتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو آپس میں بہترین دوست ہیں۔معروف پاکستانی اداکار فواد خان اور احمد علی بٹ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دونوں کیریئر کی ابتدا سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ دونوں نہ صرف میوزک بینڈ اینٹیٹی پیراڈائم میں ایک ساتھ تھے بلکہ دونوں نے ایک ساتھ ہی سٹ کام ’’جٹ اینڈ بانڈ‘‘ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔حالانکہ دونوں ایک دوسرے کے بالکل برعکس ہیں فواد خان شرمیلے جب کہ احمد علی بٹ بڑھ چڑھ بولنے والے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔اداکارہ سجل علی اور زارا نور عباس کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دونوں ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور کئی انٹرویوز سمیت مختلف مواقعوں پر اس بات کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں اور ایک دوسرے کے نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ دونوں کی حس مزاح بھی بہترین ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان بہت دوستانہ فطرت کی مالک ہیں۔ ان کا شوبز انڈسٹری میں کبھی کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا سامنے نہیں آیا۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ماہرہ خان اور معروف فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید آپس میں بہترین دوست ہیں۔ اور یہ دوستی دونوں کے ابتدائی کیریئر سے قائم ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس دوستی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ماہرہ خان اکثر فیہا جمشید کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں نظر آتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں فیہا کے ڈیزائن کردہ لباس بے حد پسند ہیں اس لیے وہ انہیں پہنتی ہیں دوستی کی وجہ سے نہیں۔س لسٹ کی آخری بہترین دوستوں کی جوڑی مایا علی اور عثمان خالد بٹ کی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا اور ’’درشہوار‘‘، ’’ایک نئی سنڈریلا‘‘ اور’’عون زارا‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کیا۔ ان دونوں کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا۔

ماضی میں مایا علی اور عثمان خالد بٹ کے بارے میں افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ دونوں کے درمیان رشتے کی نوعیت دوستی سے زیادہ ہے۔ لیکن دونوں نے ان افواہوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

(میڈیا92نیوز)مشہور ہدایت کار شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ معروف …