گلگت بلتستان الیکشن:ووٹرز کا سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد

گلگت بلتستان الیکشن:ووٹرز کا سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد

(میڈیا92نیوز) گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک پر امن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔ سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔

انتخابات میں تمام 23 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 9 نشستوں پر تحریک انصاف کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کو 4، مسلم لیگ (ن) کو دو اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک نشست ملی جبکہ 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ نتائج آنے پر گلگت کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی اور متوقع فتح یاب امیدواروں کے کارکنوں نے جشن منایا۔جی بی اے 7 اسکردو سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مہدی علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجا محمد زکریا نے شکست دے دی۔ جی بی اے 7 اسکردو کے 30 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راجا محمد زکریا خان نے 5290 ووٹ حاصل کیے جب کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حالیہ الیکشن میں دونوں سابق وزرا اعلیٰ اپنی نشستیں ہار چکے ہیں،آزاد امیدواروں کا بڑی تعداد میں جیتنا عوام کا سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے،حالانکہ الیکشن مہم کے دوران قومی جماعتوں تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے جلسے بھی کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا سے بچاؤ کےلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے!

کورونا سے بچاؤ کےلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے!

(میڈیا92نیوز)جاپان کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے بہت ہی خاص قسم کا …