گلگت میں دھاندلی کے باوجود حکومت کا سادہ اکثریت حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے، مریم نواز

گلگت میں دھاندلی کے باوجود حکومت کا سادہ اکثریت حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے، ہارنے والوں کو “لوٹا پارٹی” سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ‏گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، ان کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ (ن) سے توڑے گئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں، وفاق میں موجود حکمران جماعت کو پہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے، یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنا رہی ہے۔
رہنما (ن) لیگ مریم نواز نے کہا کہ ‏گلگت بلتستان کے بہادر لوگوں، اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا، ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے اور کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجود تمہیں بیساکھیاں فراہم کر کے حکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

(میڈیا92نیوز)پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا اور کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں …