تازہ ترین خبریں
ووٹ کوعزت دوکےنعرے لگانےوالے گلگت میں ووٹ کوعزت دینے کو تیار نہیں، شبلی فراز

ووٹ کوعزت دوکےنعرے لگانےوالے گلگت میں ووٹ کوعزت دینے کو تیار نہیں، شبلی فراز

(میڈیا92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا، ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے لہذا جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں، جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے، گذشتہ 10 سال میں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

(میڈیا92نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں جب …