تازہ ترین خبریں
اینٹی کرپشن کی راولپنڈی میں ایک اور کاروائی،سابق ن لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن کی راولپنڈی میں ایک اور کاروائی،سابق ن لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا

ملزم کا آلہ کار بننے والے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیت گیارہ افراد پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا
سابق ن لیگی ایم پی اے و مشیر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری سرفراز افضل کے خلاف پرچہ بھی درج
کر لیا گیا ہے۔
ملزم کا آلہ کار بننے والے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیت گیارہ افراد پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی نگرانی میں سرکل آفیسر زاہد ظہور نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم کی طبعیت خراب ہونے پر ملزم کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ملزم نے پام سٹی کے نام سے این او سی کے بغیر غیر رجسٹرڈ ،غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی۔

ملزم نے نالہ لئی اور محکمہ جنگلات کی دو سو سے ذائد کنال زمین پر بھی قبضہ کر کےغیر قانونی طور پر سوسائٹی میں شامل کی ہوئی ہے۔

ملزم نے کنورژن ،رجسٹریشن، سائیٹ فیس اور دیگر ٹکیسز کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

ملزم غیر قانونی سوسائٹی بنا کر سادہ لوح عوام کو لوٹ رہا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام

ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پر مبنی سورس رپورٹ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی پیشرفت، مقدمہ درج، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی پیشرفت، مقدمہ درج، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

لاہور(سپیشل رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ پنجاب بھر میں قبضہ و لینڈ مافیا …