تازہ ترین خبریں
ماڈل ایان علی کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

ماڈل ایان علی کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی، ماڈل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اُن کا فوٹو شوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ویڈیو دیکھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اُن کے کسی نئے پروجیکٹ کا کوئی حصہ ہے۔

انسٹا گرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے اپنے چاہنے والوں سے اُن کا حال احوال پوچھا اور پھر بتایا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے پروجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے ایلبم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ اُن کے ایلبم کا نام ’Nothing Like Everything‘ ہے۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ گانوں کے لیے وہ گذشتہ 5 سال سے محنت کر رہی ہیں جن سے اب اُن کے مداح بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

موٹروے پر خاتون سے زیادتی، فنکاروں کا ملزمان کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

موٹروے پر خاتون سے زیادتی، فنکاروں کا ملزمان کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

لاہور( میڈیا 92 نیوز) زیشان گیلانی سے موٹروے پر خاتون سے زیادتی، فنکاروں کا ملزمان …