دین کی خاطر شوبز ترک کرنے والی بھارتی اداکارہ نے مفتی سے شادی کرلی

دین کی خاطر شوبز ترک کرنے والی بھارتی اداکارہ نے مفتی سے شادی کرلی

گجرات: شوبز انڈسٹری کو ترک کرکے مذہب کی طرف راغب ہونے والی بھارت کی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔

بالی ووڈ انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں عالم دین انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

سابقہ اداکارہ ثنا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں لیکن اپنی شادی سے متعلق انہوں نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
https://twitter.com/Naureen__Fatima/status/1330070386894118915?s=20

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ثناء خان اپنے شوہر کے ساتھ حجاب میں سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کا کُرتا پاجاما پہنا ہوا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی شادی کا کیک بھی کاٹتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سکون اور خوشی عطا کرے اور ہم سب کی رہنمائی فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

ہربنس پورہ میں ‌آپریشن، 20 کنال سے زائد سرکاری اراضی واہگزار کروا لی گئی

ہربنس پورہ میں ‌آپریشن، 20 کنال سے زائد سرکاری اراضی واہگزار کروا لی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی معلوف کی نگرانی میں کیے جانے والے آپریشن کے نتیجے …