fbpx

پریانکا کو دیکھ کر نک کی آنکھوں میں آنسو آگئے

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) نامورامریکی گلوکارنک جونز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورخوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔پاکستان اور بھارت میں عموماً شادی کے دوران دلہنیں اپنے بابل سے بچھڑ نے پر روتی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔


پیپلز میگزین نے نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا سفید عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کے مقام کی طرف جارہی ہیں۔ویڈیومیں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔ نک جونزپریانکا کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا 75 فٹ طویل عروسی لباس بھی توجہ کا مرکز رہا، اداکارہ کا گاؤن نامور برطانوی ڈیزائنررالف لورینز نے ڈیزائن کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

رنویر کے اظہار محبت نے دپیکا کو رلا دیا

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی دلہن دپیکا کو ایوارڈ کی تقریب …