تازہ ترین خبریں
اظہر علی کی کپتانی سے چھٹی، محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کی خبر کی بھی تردید

اظہر علی کی کپتانی سے چھٹی، محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کی خبر کی بھی تردید

لاہور (میڈیا92نیوز) اظہر علی کی کپتانی سے چھٹی، محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کی خبر کی بھی تردید، قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے بابر اعظم مضبوط ترین امیدوار، پی سی بی حکام کا تینوں فارمیٹ کی ٹیم کیلئے ایک ہی کپتان مقرر کرنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم باقاعدہ اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اظہر علی کیلئے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اظہر علی کی بجائے محمد رضوان کو ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سونپنے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی اب تردید کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی تینوں طرز کی ٹیموں کیلئے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا خواہاں ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اظہر علی کی قیادت میں اب تک قومی ٹیم کی کارکردگی کافی ناقص رہی ہے۔ اظہر علی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے ہی دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے اظہر علی سے اہم ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی اگلے ماہ قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات کریں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ دیکھ رہے تھے۔ میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا پھر بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

(میڈیا92نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں جب …