fbpx

ابوظہبی ٹیسٹ: تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 139 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے اسکور 274 رنز کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے فورا بعد امام الحق بھی 9 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

17 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد حارث سہیل اور اظہر علی نے کریز پر قیام کیا اور ٹیم کا اسکور 85 رنز تک لے گئے، اس موقع پر 34 رنز بنا کر حارث سہیل ساؤتھی کا شکار بنے ۔حارث کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اظہر علی کا ساتھ دینے کیلئے اسد شفیق آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 139 رنز تک پہنچا دیا۔اظہر علی 84 اور اسد شفیق 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کا پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Goldberg کی کک نے کس مشہور ریسلر کا کیرئیر ختم کردیا تھا؟ جانیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ولیم سکاٹ گولڈ برگ (دسمبر 27، 1 9 66 کا پیدائش) ایک امریکی …