fbpx

کوثر رانا ٹرسٹ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

لاہور(نیٹ نیوز) کوثر رانا ٹرسٹ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق، گورنر پنجاب کی اہلیہ ،اور رہنما پی ٹی آئی ابرار الحق بصارت سے محروم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے پرائیوٹ سیکٹر بھی میدان میں اتر آیا۔ کوثر رانا ٹرسٹ اور لاہور کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔ افتتاحی تقریب میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، رہنما پی ٹی آئی ابرار الحق، گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور ، اور معروف فلم سٹار سید نور سمیت دیگر شخصیات نابینا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے۔ صدر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل عبدالرزاق نے ٹورنامنٹ کو نابینا کھلاڑیوں کیلئے ضروری قرار دیا۔ بصارت سے محروم کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے فنڈز اور سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کیا۔ٹورنامنٹ میں لاہور، کوئٹہ، ایبٹ آباد اور کراچی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ فائنل میچ 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Goldberg کی کک نے کس مشہور ریسلر کا کیرئیر ختم کردیا تھا؟ جانیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ولیم سکاٹ گولڈ برگ (دسمبر 27، 1 9 66 کا پیدائش) ایک امریکی …