ایمرا اور اسلام آباد پریس کلب میڈیا الیون کے مابین سیریزکا آغاز، افتتاحی میچ میں ایمرا نے 19رنز سے فتح سمیٹ لی

ایمرا اور اسلام آباد پریس کلب میڈیا الیون کے مابین سیریزکا آغاز، افتتاحی میچ میں ایمرا نے 19رنز سے فتح سمیٹ لی

الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن اوراسلام آباد پریس کلب میڈیا الیون کے مابین تین میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگیا۔۔

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن)
افتتاحی میچ میں اسلام آباد پریس کلب نے سنسی خیز مقابلے کے بعد الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کو انیس رنز سے شکست دے پر پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

اسلام آباد کیجانب سے محمد سجاول نے جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بہترین بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 71رنز کی اننگز کھیلی۔ایمرا کیجانب سےکپتان ندیم بسرا نے سب سے زیادہ چونتیس رنز بنائے۔

عمران سہیل اور محمد عثمان نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔۔۔پہلے میچ کے مہمان خصوصی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ایس ایم عمران تھے.

چیرمین ایل ڈی اے نے صحافی تنظیموں کے مابین کھیلوں کی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے میدان آباد ہوتے ہیں۔وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں۔

ایمرا اور اسلام آباد پریس کلب میڈیا الیون کے مابین سیریزکا آغاز، افتتاحی میچ میں ایمرا نے 19رنز سے فتح سمیٹ لی

ایس ایم عمران نے ایمرا کے صدر آصف بٹ کیجانب سے صحافیوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر انہیں خیراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد سے آئے صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سئنیر صحافی عامر رفیق بٹ نے ایمرا اور اسلام آباد پریس کلب کی ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کو پاکستان کی سطح تک لیجانے کی ضرورت ہے تاکہ صحافی برادری غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل ہوسکے۔

میچ کے آخر میں مہمان خصوصی ایس ایم عمران نے اسلام آباد کی ٹیم کے محمد سجاول کو بہترین کارکردگی دیکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کے روز ماڈل ٹاون کے گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہربنس پورہ میں ‌آپریشن، 20 کنال سے زائد سرکاری اراضی واہگزار کروا لی گئی

ہربنس پورہ میں ‌آپریشن، 20 کنال سے زائد سرکاری اراضی واہگزار کروا لی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی معلوف کی نگرانی میں کیے جانے والے آپریشن کے نتیجے …