تازہ ترین خبریں

معروف شاعر ، نغمہ نگار حمایت علی شاعر انتقال کر گئے

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)
اردو کے معروف شاعر ،ادیب اور نغمہ نگارحمایت علی شاعر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کر گئے ،وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور کینیڈا میں زیر علاج تھے ،منگل کی صبح انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،ان کی تدفین کینیڈا میں ہی ہو گی ،ان کے ایک صاحبزادے کمانڈر روشن خیال نیوی سے ریٹائرمنٹ کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئے تھے جبکہ دوسرے صاحبزادے پروفیسر اوج کمال جامعہ اردو میں استاد ہیں۔حمایت علی شاعر 14 جولائی 1926 کو اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے تھے ، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی اورسندھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا،ان کی شاعری ، فلمی گیت بے انتہا مقبول ہوئے ،ان کی تصانیف میں آگ میں پھول، شکست آرزو، مٹی کا قرض، تشنگی کا سفر، حرف حرف روشنی، دود چراغ محفل (مختلف شعرا کے کلام)، عقیدت کا سفر(نعتیہ شاعری کے ساتھ سو سال، تحقیق)، آئینہ در آئینہ(منظوم خودنوشت سوانح حیات)، ہارون کی آواز(نظمیں اور غزلیں)، تجھ کو معلوم نہیں(فلمی نغمات)، کھلتے کنول سے لوگ(دکنی شعرا کا تذکرہ)، محبتوں کے سفیر(پانچ سو سالہ سندھی شعرا کا اردو کلام)شامل ہیں۔اردو شاعری میں ان کا ایک کارنامہ تین مصرعوں پر مشتمل ایک نئی صنف سخن ثلاثی کی ایجاد ہے ، ادبی خدمات پر حکومت نے صدارتی ایوارڈ سے نوازا جبکہ نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔اس کے علاوہ انہیں رائٹرگلڈآدم جی ایوارڈ، عثمانیہ گولڈ میڈل (بہادر یار جنگ ادبی کلب)سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کے واشنگٹن جلسے پر کل پانچ لاکھ ڈالر خرچہ آیا،سپانسرامریکی ریاست ٹیکساس کی ایک بڑی کاروباری شخصیت جاوید انور نکلے

واشنگٹن (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) افاہیں دم توڑ گئی اور واشنگٹن میں وزیراعظم …