میٹرک کے نتائج آج  جاری ہونیکا امکان

میٹرک کے نتائج آج جاری ہونیکا امکان

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سید زیشان گیلانی سے

ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج تیار ہیں، سمری کے میٹنگ منٹس کا انتظار ہے۔ پیر یا منگل کو انٹرمیڈیٹ نتائج کا بھی اعلان کر دیا جائیگا۔

تفصیل کے مطابق کابینہ سے پروموشن پالیسی کی منظوری ملنے کے بعد 18 ستمبر جمعہ کے روز میٹرک کے نتائج جاری ہونے کا امکان ہے۔ پیر کے روز پنجاب کابینہ کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کی پروموشن پالیسی کی منظوری دی گئی جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ جمعہ کے روز تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیں گے۔

ویڈیو دیکھیں

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز کی جانب سے نتائج پہلے ہی تیار ہیں، جیسے ہی منظور شدہ سمری کے میٹنگ منٹس واپس آئینگے، اگلے دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے حکام نے کہا کہ پیر یا منگل کے روز انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل پنجاب تعلیمی بورڈز کمیٹی کے چیئرمین نے میٹرک کیلئے چودہ اور انٹرمیڈیٹ کیلئے سترہ ستمبر کی ڈیٹ دی تھی۔ تاہم پروموشن پالیسی کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے نتائج التوا کا شکار ہوئے۔

ویڈیو دیکھیں

میٹرک کے نتائج 18 ستمبر کو جاری ہونیکا امکان، انٹر میڈیٹ کے نتائج کس دن شائع ہوں گے؟

میٹرک کے نتائج 18 ستمبر کو جاری ہونیکا امکان، انٹر میڈیٹ کے نتائج کس دن شائع ہوں گے؟ بڑا اعلان سامنے آگیا۔ دیکھئے خاص رپورٹ صرف میڈیا 92 پر

Gepostet von M92.Web TV am Donnerstag, 17. September 2020

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ بچوں کی رجسٹریشن ہوئی تھی۔ میٹرک کے امتحانات منعقد ہوئے تھے لیکن پریکٹیکل کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

اسی طرح نویں جماعت کے چار پرچے منعقد ہوئے تھے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد ہی نہیں ہو سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

یقین دلاتا ہوں 15 جنوری تک نواز شریف جیل میں ہوں گے: وزیر اطلاعات

یقین دلاتا ہوں 15 جنوری تک نواز شریف جیل میں ہوں گے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (میڈیا 92نیوز آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے …